اب دنیا کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ کرے،عمران خان
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ تمام تر طبی،مالی، مواصلاتی اورغذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا میں بندشوں کیخلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔
بیان میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام عالم اب مقبوضہ کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہے، کشمیر کے عوام کوبدترین جبرکا سامنا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی کرفیوگزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کوبدترین جبرکا سامنا ہے، غیرانسانی کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری طبی،مالی،مواصلاتی،غذائی امداد سے محروم ہیں، دنیا کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.